مانسہرہ کےضمنی الیکشن میں پی پی اورنواز لیگ کااتحاد ہوگیا

0

مانسہرہ(امت نیوز) مانسہرہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے تحریک انصاف کے خلاف اتحاد کرلیا۔لیگی امیدوار مظہر علی قاسم کو مشترکہ امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پی کے30پر اپنے امیدوار چوہدری عبدالعزیز کو ن لیگ کے حق میں دستبردار کرالیا ہے اور ن لیگ کے حق میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ن لیگ کے رکن میاں ضیا الرحمٰن کی نا اہلی سے خالی نشست پر 22 فروری کوضمنی الیکشن ہونا ہے۔ پی پی اور ن لیگ مانسہرہ کے رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس میں لیگی امیدوار مظہر علی قاسم کے حق میں مہم چلانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More