سپریم کورٹ – بنی گالہ سیوریج منصوبے کی منظوری کیلئے 2 ہفتے کا الٹی میٹم

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ کی منظوری نہ ہونے پر منصوبے میں پیش رفت کی رپورٹ دو ہفتوں میں طلب کر لی۔آئندہ سماعت پرعملدرآمد رپورٹ طلب کر لی-سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری پلاننگ کو بھی بلا لیاگیا-جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بنی گالہ میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں ماہرین کی نمائندگی کم ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پروجیکٹ کے پی سی ون کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ؟ سی ڈی اے کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ٹیکنیکل ماہرین اس کو دیکھیں گے۔ جسٹس عمر عطابندیا ل نے سوا ل کیا کہ منصوبہ کتنی لاگت میں مکمل ہو گا ؟ وکیل نے بتایاکہ منظوری کے بعد منصوبہ 3ارب روپے میں مکمل ہو گا۔سی ڈی اے کے نمائندے کاکہناتھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں منصوبے کی لاگت 3ارب سے کم کی جائے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا بڑے پروجیکٹ کے بجائے اس کو چھوٹے یونٹس میں نہیں بنا سکتے ؟۔سی ڈی اے کے نمائندے نے کہا کہ سر یہ 3فیزز میں مکمل ہوگا اور ایک فیز میں چار یونٹس ہوں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ یہ پراجیکٹ کب تک منظور ہو گا۔ سی ڈی اے نے بتایا کہ اس پر مزید ڈسکشن جاری ہے اور ای پی سی بورڈمیں گیا تو مزید 6ماہ لگ سکتے ہیں۔ جسٹس عمر بندیا ل نے ریمارکس دیئے کہ منصوبے میں ماہرین کی نمائندگی کم ہے ، پنجاب کچھ اور کہہ رہاہے۔سی ڈی اے کے نمائندے نے کہا کہ اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ،جدید ٹیکنالوجی کے بغیر پانچ ایکڑزمین درکار ہوگی جو 15لاکھ روپے فی مرلہ ہے۔ جسٹس بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں منصوبہ جلد شروع ہو،معاملہ کمیٹی میں رہا تو کچھ بھی نہیں ہو گا، کیا دو ہفتوں میں اس منصوبے کی منظوری ہوجائے گی؟۔ سی ڈی اے کے نمائند ےنے کہا کہ جی سر دو ہفتوں میں منظوری لے لیں گے ۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ ابھی تک صرف ڈسکشن تک محدود ہے، دو ہفتوں میں منصوبے کی پیش رفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور سکریٹری پلاننگ کو بھی آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More