کولمبیا کی پولیس اکیڈمی میں کاربم دھماکہ – 25 ہلاک

0

بوگوٹا(امت نیوز)بوگوٹاکی پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں کار بم دھماکےمیں25 افراد ہلاک، جبکہ 68 زخمی ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات ہیں۔کولمبیا حکومت نے دھماکے میں باغی تنظیم ای ایل این کو ملوث قرار دیدیا ہے، جو 2ہزار لڑاکا افراد پر مشتمل ہے۔کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے دوران بائیں بازو کی کئی جماعتوں اور منشیات فروشوں کی جانب سے کولمبیا میں کار بم دھماکے معمول رہے ہیں۔ خانہ جنگی میں2لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ہوئے اور 10لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے۔خانہ جنگی 2016میں مارکسسٹ جماعت ایف اے آر سی اور حکومت میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے میں ختم ہو گئی تھی ۔ای ایل این نے بھی 2017میں حکومت سے امن مذاکرات کا آغاز کیا تھا، تاہم صدرایون ڈوکے نے اقتدار میں آنے کے بعد مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا ۔ایک ریڈیو کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں متعدد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس اکیڈمی کے کمپاؤنڈ میں ہوا جہاں ایک گاڑی اشارے پر رکنے کے بجائے اکیڈمی کے کمپاؤنڈ میں گھس گئی جہاں تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق نسان کار چلانے والے ڈرائیور کی شناخت ایلڈمر روجاز روڈریگز کے نام سے ہو گئی ہے۔ حکومت نے3دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ دار ہر صورت میں انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔فوج کو دہشت گردوں پکڑنے کا کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More