ٹیکس چوری پر ٹویوٹا سینٹرل موٹر شوروم پر چھاپہ – ایک گرفتار

0

اسلام آباد ( رپورٹ: محمد فیضان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف کا رروا ئی تیز کر دی ۔ ایف بی آر کی ہدایت پر چیف کمشنر کا رپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے کمشنر ،ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سربراہی میں ٹو یو ٹا سینٹرل مو ٹر کے شو روم پر چھاپہ مارا او ر کمپنی کےسیلز ایگز یکٹو عامر سو دا گر کو گرفتار کر لیا ،جبکہ کمپنی کے مالک اور سول پروپرا ئٹر سلیم حبیب گوڈیل نے کا رپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس میں پیش ہونے کی ضمانت دی ہے۔ سلیم حبیب پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی میں ملازم سیلز ایگزیکٹو عامر سو داگر کے نام پر اپنی آمدن کو چھپایا اور اس کے نام سے گیارہ کروڑ روپے کی پرا پرٹی خریدکر ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری کی۔ سلیم حبیب گوڈیل کا گاڑیوں کا بہت بڑ اکا روبار ہے،انہو ں نے ٹیکس چھپانے کی غرض سے کروڑوں روپے کی جا ئیداد اپنے ملازم عامر سو داگر کے نام پر لی اور اس کو ائرپورٹ لیموزین سروس نامی کمپنی میں ڈا ئریکٹر بنایا ہوا تھا ،جبکہ اس کے علاوہ عامر کو 25فیصد حصص کا مالک بھی بنایا ہوا تھا اور اس کے نام سے 50لا کھ روپے کی سرمایہ کا ری کمپنی میں ظاہر کی گئی تھی۔سیلز ایگزیکٹو کی تنخوا ہ 26،500روپے تھی ۔فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جب معاملے کی تحقیقا ت کیں تو معلوم ہوا کہ عامر سو داگر کی آمدن کے کو ئی ذرائع نہیں ہیں کہ وہ اتنی بڑی جائداد خرید سکے ،جب عامر سو داگر سے اس بارے پو چھ گچھ کی گئی تواس نے اپنے ابتدائی بیان میں یہ اعتراف کر لیا ہے کہ یہ جا ئیداد اس کی نہیں بلکہ سلیم حبیب گوڈیل کی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرا ئع کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی مزید کا رروا ئیوں میں تیزی متوقع ہے اورمزید بڑی مچھلیوں کے جا ل میں پھنسنے کا ا مکان ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ نئے فنانس بل میں مذکورہ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ سابق حکومت نے 2016 کے بجٹ میں مختلف بینکوں سے ایک روز میں 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس دہندگان پر0 .3 فیصد اور ٹیکس نادہندگان پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا تھا۔کراچی چیمبرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے نئے فنانس بل سے متعلق کے سی سی آئی کی سفارشات اور تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ بیان کے مطابق حماد اظہر نے تاجروں کو استعمال شدہ مشینری کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم اور تاخیر سے ٹیکس فائل کرنے والوں کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More