سانحہ ساہیوال پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

0

اسلام آباد(امت نیوز) سانحہ ساہیوال پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک التوا پر رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف اور دیگر کے دستخط ہیں۔تحریک شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 1 خاتون اور 13 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ عوامی اہمیت کے اس مسئلے پر ایوان میں فوری بحث کرائی جائے، حکومت جواب دے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کیوں ناکام ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More