شام میں ایرانی قدس فورس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری – 11 ہلاک

0

دمشق(امت نیوز)اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی قدس فورس کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا ،بمباری سے11 افراد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی پیر کو علی الصبح دمشق کے نواح میں کی گئی۔اینٹی ایئرکرافٹ میزائل داغنے پر بشار فوج پر بھی حملہ کیا گیا۔بشارفوج نے اسرائیل کے 30 سے زائد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بشار کے 4فوجی ہلاک ہوئے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا یا مٹانے کی دھمکی دے گا، اس کونتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے دعویٰ کیاہے کہ ان کا ملک اسرائیل سے جنگ اوراسے تباہ کرنے کیلئے بے قرار ہے۔سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائیہ کے نوجوان پائلٹ اسرائیل کا وجود دنیا سے مٹانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More