تھر میں نایاب پرندوں- جانوروں کا بے دریغ شکار

0

مٹھی (نمائندہ امت) سردی بڑھتے ہی تھر میں غیر قانونی شکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے، جو نایاب پرندوں اور جانوروں کا بے دریغ شکار کرنے لگے ہیں۔ چھاچھرو، ڈاھلی، ننگر پارکر اور چیلہار کے ریگستانی علاقوں میں آئے روز بے رحمی سے شکار کیا جانے لگ ہے۔ نایاب پرندوں میں تیتر اور خوبصورت جانوروں میں ہرن، نیل گائے کا شکار زیادہ کیا جا رہا ہے، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔ موصول ہونے والی اس تصاویر میں بے رحم شکاریوں نے تحصیل ننگرپارکر کے علاقہ آدی گام میں ہرن اور نیل گائے اور درجنوں تیتر کو نشانہ بنا کر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں، جس سے نایاب جنگلی جانوروں کی نسل ختم ہورہی ہے، مگر محکمہ جنگلی حیات بااثر شکاریوں کیخلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More