سوات کی تحفظ صارفین عدالت میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست کی سماعت
سوات (بیورو رپورٹ) سوات کی تحفظ صارفین عدالت انجینئر ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج پیش ہوئے اور اپنی بحث مکمل کی۔صارفین کی طرف سے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے عدالت میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا مسئلہ پندرہ سالوں سے آرہا ہے جس میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ہوچکے ہیں۔انہوں نے تحفظ صارفین کی عدالت سے توہین عدالت کے ارتکاب کرنے پر محکمہ سوئی گیس کے خلاف کارروائی کی اپیل کردی ۔عدالت نے اگلی تاریخ پیشی 30جنوری کو مقررکردیا ۔