ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا بحرینی حکام سے دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر بحرین پہنچ گئے ،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈربحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں،مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پررائل بحرین نیول فورسز کے سربراہ نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا، نیول چیف کو اس موقع پر روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کی نیول چیف کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More