جعلی مقابلوں کی روایت پچھلی حکومتوں نے قائم کی-شیریں مزاری

0

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وراثت میں ملی پنجاب پولیس کو درست کرنا ہو گا ساہیوال واقعہ قابل مذمت ہے، جس نے کیا اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے بھی الزام عائد کیا کہ سالہا سال بلکہ کئی دہائیوں سے مقابلے چلے آرہے ہیں، یہ روایت پچھلی حکومتوں نے قائم کی۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر کسی کو سزا ملی؟ آپ تو اس وقت وزیر تھے اس وقت کیوں کارروائی نہیں کی گئی،اس وقت آپ نے کیوں کچھ نہیں کیا، اب ایسے الفاظ بول رہے ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ ٹوئٹ درست پڑھ لیں، غلط بیانی نہ کریں، بیان میں سی ٹی ڈی کی تعریف نہیں کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ وراثت میں ملی پنجاب پولیس کو درست کرنا ہو گا، جعلی پولیس مقابلوں کو ختم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم وہی بھگت رہے ہیں جو آپ نے پنجاب پولیس کے ساتھ تباہی مچائی۔ سی ٹی ڈی کو مقابلے کی جرات ہوئی کیونکہ آپ نے پنجاب میں مقابلوں کی اجازت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تو 5 ماہ ہوئے ہیں، پولیس تو آپ نے تباہ کی ہے، نام نہیں لوں گی لیکن ایوان میں بیٹھے بعض ارکان پولیس مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔شیریں مزاری نے پولیس کے نظام میں فوری اور مکمل ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یا تو آپ سیاست کرتے رہیں یا اس معاملے پر مشورے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More