پہلے قتل پھر جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا-خواجہ آصف

0

اسلام آباد(امت نیوز)سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی محمد کہتے تھے ملزمان نہ پکڑے جائیں تو ذمےدار حکومت ہوتی ہے جب کہ عمران خان کہتے تھے کہ ماڈل ٹاؤن میں سیدھی گولیاں ماری گئیں، شہباز شریف استعفیٰ دے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ساہیوال واقعے میں بھی براہ راست گولیاں ماری گئیں، ادھر سانحہ ہوا اور ادھر وزیراعظم قطر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف افسردہ ہونے کا بیان دوسری طرف سی ٹی ڈی کی تعریف کی گئی، یہ صبح کچھ شام کو کچھ کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی حکومت کے متنازع بیان آتے رہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ پہلے قتل کیا گیا پھر جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا، پنجاب میں حکومت کی عملداری ختم ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More