حب آتشزدگی کا ایک زخمی کراچی میں چل بسا۔حنا عمران کی حالت بھی تشویشناک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 مسافر سول اسپتال کے برنس وارڈ لائے گئے۔ جہاں دوران علاج 35 سالہ انیس احمد ولد اسماعیل چل بسا۔ ایم ایس سول اسپتال صابر میمن کے مطابق حنا عمران نامی خاتون کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جو 80 فیصد جھلسی ہوئی ہے۔رحمت اللہ اورسرفراز احمد معمولی زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ عمران ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More