نواز شریف کی سزا کے خلاف احتجاج کرنے والے 3 ملزمان کی ضمانت منظور
اسلام آباد(نمائندہ امت)انسداددہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزاکے خلاف احتجاج میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کیس میں 3ملزمان کی ضمانت منظورکرلی۔گذشتہ روز ملزمان عبدالرحمن اور زاہد بٹ وغیرہ کے خلاف تھانہ رمنامیں درج مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان نے عمران فیروزایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی۔وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فاضل جج سیدکوثرعباس زیدی نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظورکرلی۔