جنید مکاتی کا علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج-مقدمے کیلئے درخواست جمع

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں ہل پارک کی مسجد ’’راہ نما‘‘ کو شہید کرنے پر سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرجنید مکاتی نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ زبردست احتجاج کیا اور شہید کی جانے والی مسجد کے مقام پر نماز ادا کی ۔انہوں نے کہاکہ پارک میں تجاوزات کی آڑ میں مسجد کوشہید کرنا ظالمانہ اقدام ہے، چیف جسٹس مسجد گرانےکا ازخود نوٹس لیں کیوں کہ ہل پارک ’’کوہساراسکیم‘‘ کے اصل پلان میں مسجد شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے مسجد راہ نما میں توسیع بھی کرائی تھی لیکن موجودہ شہری حکومت نے اسے شہید کردیا۔ہم شہری وسندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کی جانے والی مسجد کو اسی مقام پر از سرنوتعمیر کیا جائے اور ضبط کی گئی تمام املاک فوری طور پر مسجد انتظامیہ کے حوالے کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا ۔بعد ازاں جنید مکاتی نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر مقامی تھانہ فیروز آباد میں مسجد راہ نما گرانے پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More