حج اخراجات میں دگنا اضافہ- قادیانی اجتماع کیلئے سبسڈی افسوسناک قرار

0

کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اس پرشدید احتجاج کیا ہے کہ ایک طرف حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی فریضے حج کے اخراجات میں تقریباً دگنا اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب قادیانیوں کو ان کے مذہبی سالانہ اجتماع میں شرکت کیلئے فی کس 6ہزار روپے لے کر بقیہ رقم پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ قادیانیوں کو نوازنے میں موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں سے پیچھے نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت ملک کو مدینہ کے طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے نہیں تھکی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے بجا طور پر سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس کے ذریعے حکومتی اقدام پر احتجاج کیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ لاہور ایئرپورٹ پر شراب فروشی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا قابل مذمت اقدام بھی کیا ہے اور محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کی دبائو پر ایسا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات اللہ کی ناراضگی کا باعث بنیں گے کیونکہ قرآن میں واضح طور سے کہا گیا ہے کہ قول وفعل کے تضادپر اللہ سخت بیزاری کا اظہار کرتا ہے۔ لہٰذا حکومت دونوں احکامات واپس لے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More