اگر کھانا کسی اور نے کھلایا ہو
اگر کھانا کسی اور نے کھلایا ہو، مثلاً دعوت میں کھایا ہو، یا کوئی گھر لے کر آیا ہو تو کھانے کے بعد اسے یہ دعا دینا بھی مسنون ہے:
-1 اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَّن اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ(صحیح مسلم)
(ترجمہ) اے اللہ ! جس نے مجھے کھانا کھلایا، آپ اس کو (اور) کھلائیے، اور جس نے مجھے سیراب کیا، آپ اسے اور سیراب کیجئے۔
نیز کھانے والے کو خطاب کرکے اسے یہ دعا دے:
-2 اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُوَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰئِکَۃُوَاَفْطَرَعِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ
(ترجمہ) (اللہ کرے کہ) تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں، فرشتے تمہارے لئے رحمت کی دعا کریں، اور روزہ دار تمہارے یہاں افطار کریں۔
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post