فرشتوں کی عجیب دنیا

0

فرشتے مسجد میں نماز پڑھتے ہیں:
حضرت حابس بن سعدؓ مسجد نبویؐ میں سحری کے وقت تشریف لائے تو انہوں نے لوگوں کو دیکھا، جو مسجد کے صُفہ (سایہ دار چبوترہ) میں نماز پڑھ رہے تھے تو فرمایا فرشتے سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصہ میں نماز پڑھتے ہیں۔ (مسند احمد)
نماز فجر فرشتوں کی نماز ہے:
حضرت ابن مسعودؓ فجر کی نماز کے لئے مسجد میں تشریف لائے تو کچھ لوگوں کو دیکھا، جنہوں نے قبلہ کی طرف اپنی پشت کی ہوئی ہے تو فرمایا فرشتوں کے سامنے سے ہٹ جاؤ، پھر فرمایا: فرشتوں کے اور ان کی نماز کے درمیان پردہ نہ بنو، کیونکہ (فجر کی) یہ دو رکعتیں فرشتوں کی نماز ہے۔ (سنن سعید بن منصور، مصنف ابن ابی شیبہ)
حضرت ابراہیم نخعیؒ فرماتے ہیں کہ فجر کی دو رکعتوں (فرضوں) کے بعد قبلہ کی طرف ٹیک لگانے کو حضرات (اسلاف) نا پسند کرتے تھے (اس کی وجہ سابقہ روایت میں گزر چکی ہے) (سعید بن منصور، مصنف بن ابی شیبہ)
نماز سے افضل کوئی عبادت نہیں:
( حدیث) حضرت ابوسعید (خدریؓ) فرماتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ) خدا تعالیٰ نے توحید اور نماز سے بڑھ کر کوئی چیز فرض نہیں فرمائی، اگر کوئی چیز اس (نماز) سے افضل ہوتی تو اسے اپنے فرشتوں پر فرض فرماتے، ان میں سے کوئی تو رکوع میں ہے اورکوئی سجدہ میں ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More