فاسٹ بالر رومان رئیس ایک برس بعدفٹ ہوگئے

0

اسلام آباد (خبر ایجنسی) لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس ایک سال بعدفٹ ہوگئے ہیں ، پاکستان سپر لیگ میں اسلام اذباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق رومان رئیس نے کراچی میں کمر کا آپریشن کرایا تھا جس کے بعد وہ اب بہتر انداز میں بحالی صحت کی جانب گامزن ہیں۔ گذشتہ سال 28 فروری کو انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ گھٹنے اور کمر کی تکلیف کے بعد رومان رئیس نے بولنگ شروع کردی اور وہ روزانہ یو بی ایل کمپلیکس میں ایک سے ڈیڑ ھ گھنٹہ بولنگ کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ رومان رئیس نے مکمل فٹ ہونے کی خوشی میں گذشتہ ماہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ 27 سالہ رومان رئیس گذشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More