پی ایس ایل پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی مخالفت

0

اسلام آباد(امت نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پی ایس ایل پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی مخالفت کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ ایف بی آر کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آکشن رائٹس پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے تاہم ٹرن اوور سمیت باقی ٹیکس برقرار رہیں گے۔ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ایس ایل مسلسل خسارے میں جارہی ہے، دبئی میں میچ کرانے کی وجہ سے پی سی بی کے اخراجات زیادہ ہیں، مجموعی آمدنی میں پی سی بی 20 فیصد جبکہ فرنچائزز کا حصہ 80 فیصد ہے، پی سی بی کو ٹی وی رائٹس، گیٹ منی اور اسپانسر شپ سے آمدنی ملتی ہے۔ پی ایس ایل کی صرف ایک فرنچائز لاہور قلندرز کے ٹیکس ریفنڈ 10 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں، دیگر فرنچائزز کے بھی ٹیکس ریفنڈ جمع ہیں، ری فنڈز کی رقم 4 سال سے جمع ہورہی ہے۔ اگر ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو پاکستان سپر لیگ ختم ہو جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پی ایس ایل پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More