ایشین کپ فٹبال کے دوران قطری ٹیم پر جوتوں کی بارش

0

دوحہ (اسپورٹس ڈیسک)قطر نے سیاسی کشیدگی سے بھرپور ایشین کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات کے تماشائیوں نے اپنے سیاسی حریف قطر کی ٹیم کے ساتھ میچ کی ابتدا سے ہی بدترین رویے کا مظاہرہ کیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کئی بار دست و گریباں ہوئے اور ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں اس وقت گتھم گتھا ہو گئے جب امارات کے بندر الاحبابی نے قطر کے مڈفیلڈراکرم عفیف سے گیند چھیننے کی کوشش میں فاؤل کرتے ہوئے انہیں بری طرح گرا دیا۔قطر نے میچ کے 21ویں منٹ میں پہلی برتری حاصل کی جب بولم خاؤکی نے گیند کو گول کی راہ دکھائی جس سے اسٹیڈیم میں موجود 38ہزار تماشائیوں کو سانپ سونگھ گیااس کے بعد جب عفیف کارنر لینے کے لیے مقررہ مقام پر پہنچے تو تماشائیوں نے ان پر بوتلیں پھینکیں اور مجبوراً ان کی جگہ کسی اور کو کارنر لینا پڑا۔پہلے ہاف کے اختتام سے 8منٹ قبل المعیز علی نے متحدہ عرب امارات کے گول کیپر خالد عیسیٰ کو چکمہ دے کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔جب معیز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گول کا جشن منانا شروع کیا تو اس موقع پر قطری ٹیم پر شائقین نے جوتوں اور چپلوں کی برسات کردی اور اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی سنگین شکل اختیار کر گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More