پاکستان میں لوکل کرکٹ سرگرمیاں جاری

0

راولپنڈی-پشاور(اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب ٹورنامنٹ میںکلاسک کلب مردان نے فائنل کیلئے کو الیفائی کر لیا۔ پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب ٹورنامنٹ 2018-19 کے ایک اہم میچ میں کلاسک کر کٹ کلب مردان نے کر یسنٹ کلب مردان کو انتالیس رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کو الیفائی کرلیا۔ کلاسک کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ چالیس اوورز میں 202 رنز بنائے۔ جواب میں کریسنٹ کلب کی پوری ٹیم 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کلاسک کلب کی طرف سے محمد ہلال نے شاندار اننگزکھیلتے ہو ئے 135 رنز بنائے جبکہ عمران نے24 سکور کئے۔راولپنڈی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنڈی پینتھرز نے کلب 44و 24 رنز سے شکست دے دی۔ کپتان یاسر نے نصف سنچری سکور کی۔آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی سپر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More