رحمت کے فرشتے کہاں نہیں آتے؟
حضرت سوید (بن غفلہؓ) فرماتے ہیں کہ جس گھر میں دَف (ڈفلی) ہو، اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)
حضرت ( قاضی) شریحؒ فرماتے ہیں: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں دف ہو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)
(حدیث) حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) فرشتے نہ تو حالت جنابت والے کے پاس آتے ہیں اور نہ ہی خوشبو میں لتھڑے ہوئے کے پاس آتے ہیں، یہاں تک کہ وہ دونوں (قسم کے لوگ) غسل کرلیں۔ (طبرانی شریف (منہ) جمع الجوامع5924، مجمع الزوائد (1/275، طبرانی کبیر (11/361)
( حدیث) حضرت عمار بن یاسرؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) فرشتے بھلائی لے کر کافر کے جنازے میں نہیں آتے اور نہ ہی زعفران (ایک قسم کی خوشبو) میں لتھڑے ہوئے کے پاس اور نہ ہی حالت جنابت والے کے پاس آتے ہیں (جس پر غسل واجب ہو )۔ (مسند احمد، ابوداؤد (منہ) جمع الجوامع 5931،5938، طبرانی جامع صغیر (2128) کنز العمال 17483)
(حدیث) حضرت ابن ابی اوفیٰؓ سے مروی ہے کہ جناب نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) فرشتے اس قوم پر بھی نازل نہیں ہوتے، جس میں کوئی قطع رحمی کرنے والا ہوتا ہے۔ (طبرانی ( منہ) جمع الجوامع 5926، کنز العمال (69740) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Next Post