مسجد تو گرادی پل بھر میں نفرت کی حرارت والوں نے من ان کا پرانا پاپی ہے تعمیر ابھی تک نہ کرسکا

0

آٹھ فروری کو شہید مسجد راہ نما کے ملبے پر نماز جمعہ ادا کی جا رہی ہے- نماز کی امامت جمعیت علمائے اسلام کراچی کے سربراہ قاری عثمان کر رہے ہیں- واضح رہے کہ مسجد کی شہادت کو ایک ماہ ہو چکا ہے- لیکن ابھی تک اس کی تعمیر کے لیے سرکاری اداروں اور میئر نے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی- کراچی کے شقی القلب میئر وسیم اختر کی ہدایت پر کے ایم سی کے عملے نے مسجد کو شہید کیا تھا- جس کے نتیجے میں قرآن پاک اور احادیث کے نسخوں سمیت درجنوں دینی کتب ملبے تلے دب گئی تھیں- جنہیں امام مسجد قاری عبداللہ کی بار بار التجا کے باوجود نکالنے نہیں دیا گیا- اس مسجد کی شہادت سے غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے مظالم کی یاد تازہ ہوتی ہے- جہاں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے درجنوں مساجد شہید ہو گئی تھیں- مسجد راہ نما کی شہادت کے خلاف جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت نے مشترکہ احتجاج کیا تھا- جس کے آگے میئر کراچی نے گھٹنے ٹیک دیئے- دینی حلقوں کے رد عمل سے خوف زدہ میئر نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا تھا- لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود مسجد اسی طرح ملبے کا ڈھیر ہے- تاہم مسجد میں باقاعدہ پانچ وقت کی نماز جاری ہے- پُرعزم امام مسجد اور نمازی حضرات موسم کی شدت سے بے نیاز ہو کر رب کائنات کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More