پرنسپل انفارمیشن افسر جہانگیر اقبال کے والد سیالکوٹ میں انتقال کرگئے

0

اسلام آباد/کراچی(امت نیوز) وفاقی حکومت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والد میاں محمد اقبال مختصر علالت کے بعد سیالکوٹ میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو سیالکوٹ کے محلہ کوٹلی بہرام کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دریں اثنا سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدور اکرام سہگل، ایاز خان، رحمت علی رازی، طاہر فاروق، عارف بلوچ جوائنٹ سیکریٹری عامر محمود، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی اور انفارمیشن سیکریٹری عدنان ملک سمیت اسٹینڈنگ کمیٹی کے تمام اراکین نے پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیر اقبال سے تعزیت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More