سعودیہ نےخشوگی قتل تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالیں۔اقوام متحدہ

0

نیویارک(امت نیوز)ترکی میں سعودی صحافی کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب نےجمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالیں۔بین الاقوامی انکوائری کی قیادت کرنے والی اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی اجنس کالمارڈ نے 28 جنوری سے 3 فروری کے درمیان ترکی کا دورہ کیا تھا۔ٹیم کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کی ترکی کی صلاحیت کو کم اور کمزور کرنے کی سنجیدہ کوشش کی۔ترک حکام کواستنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں13 دن تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔رپورٹ میں خشوگی قتل کے ذمہ دار 11 مشتبہ سعودیوں پر مقدمے کی شفافیت بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس2اکتوبر کو سعودی سفارتخانے میں قتل کئے جانے والے خشوگی کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔حتمی رپورٹ جون میں پیش کی جائے گی۔جمال خشوگی واشنگٹن پوسٹ کے لیے کالم لکھتے تھے۔انہیں شاہی خاندان اور سعودی فرماں روا کے سخت ناقد کے طور پر جانا جاتا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے الزامات کی تردید کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More