متوسط طبقےکوریلیف دینے میں ناکامی کاحکومتی اعتراف
اسلام آباد(امت نیوز) حکومت نے متوسط طبقے کو ریلیف دینے میں ناکامی اعتراف کیا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ معاشی مسائل کی وجہ سے بندھے ہوئے ہیں اور یہ مسائل انہیں سابقہ حکومت سے ورثے میں ملے۔تاہم ہمیں سب سے زیادہ افسوس اس بات پر ہے کہ ہم متوسط طبقے کو ریلیف فراہم نہیں کر سکے جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا۔