کرپٹ لوگوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے نیب سنجیدہ ہے-جاوید اقبال
اسلام آباد(نمائندہ امت)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لا کر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے ملک سے بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بد عنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔