شکیب الحسن ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے

0

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز اور ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے، وہ بنگلہ دیش پریمیئر میں کومیلا وکٹورینز کے خلاف فائنل میچ کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سینئر فزیشین ڈاکٹر دیباشیز چوہدری نے بتایا ہے کہ ایکسرے رپورٹ کے مطابق شکیب کی انگلی فریکچر ہوئی ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More