حالت مرض کی دعا
جو شخص مرض میں یہ دعائے یونسؑ چالیس مرتبہ پڑھے، اگر مرا تو شہید کے برابر ثواب ملے گا، اگر اچھا ہوگیا تو تمام گناہ بخشے جائیں گے۔ دعائے یونسؑ قرآن کریم کی ایک آیت ہے، جسے آیت کریمہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی برکات و فضائل بے حد و بے شمار ہیں۔ اس دعا کے طفیل حق تعالیٰ نے سیدنا یونس علیہ السلام کو نجات عطا فرمائی تھی۔ سیدنا یونس علیہ السلام کو مچھلی نے نگل لیا تھا۔انہوں نے اندھیروں میں رب تعالیٰ کو اس دعا کے ساتھ پکارا تھا۔ اس کا ترجمہ درجہ ذیل ہے۔
ترجمہ: ’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے۔ بے شک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘ (سورۃ الانبیائ، 87)
(اسوہ رسول اکرمؐ ص 578)
بچوں کی بدتمیزی کا علاج
بچوں کی بدتمیزی اور نافرمانی کا سبب عموماً والدین کے گناہ ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا معاملہ درست کریں اور تین بار سورۃ فاتحہ پانی پر دم کر کے بچے کو پلایا کریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل آسان ہوجائے گی اور بچے فرمانبردار ہو جائیں گے۔
(آپ کے مسائل جلد 7 ص 208 حضرت لدھیانوی شہید)
ڈاڑھ اور کان کے درد کیلئے عمل
جو شخص ہر چھینک کے وقت
الحمد للہ رب العٰلمین علٰی کل حال ما کان
کہے تو ڈاڑھ اور کان کا درد کبھی بھی محسوس نہ کرے گا۔
(حصن حصین۔ ابن ابی شیبہ ص 335)(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post