وسیم اکرم کی شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے پاکستانی شائقین سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کریں۔پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر کی خدمات انجام دینے والے وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی شائقین سے درخواست کی کہ وہ لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اور ہر پاکستانی کی لیگ ہے، پاکستان نے یہ لیگ اپنے شائقین کیلئے بنائی ہے، لیگ میں شامل تمام چھ ٹیموں کے مالکان پاکستانی ہیں۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آپ چاہے میچز دیکھنے کیلئے دبئی، شارجہ یا ابوظہبی کے سٹیڈیم آئیں یا پاکستان آئیں ،چاہے ٹیلی ویژن پر میچ دیکھیں، بس اس لیگ سے لطف اندوز ہوں۔پاکستان سپر لیگ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد میں شدید محنت صرف ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More