روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

زوجین میں محبت پیدا ہو
میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا آسان روحانی نسخہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے (خیر کی) دعائیں کرتے رہیں، ان شاء اللہ چند دنوں میں ایسی عجیب محبت پیدا ہو جائے گی کہ جس کا دونوں کو وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔
موت کے سوا ہر چیز سے امن
مسند بزار میں حدیث ہے کہ حضور اقدسؐ نے ارشاد فرمایا: جب تم بستر پر لیٹو اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ الاخلاص پڑھ لو تو موت کے سوا ہر چیز سے امن میں رہو۔ (تفسیر ابن کثیر جلد 1 صفحہ 32)
فائدہ: کامل یقین کے ساتھ مذکورہ مسنون عمل کیا جائے تو چوروں، ڈاکوؤں سے بھی گھر کی حفاظت رہے اور خود بھی امن سے رات گزارے۔
نور باطن کیلئے
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَستَعِینُکَ بِکَ طَاعَتِکَ
ہر نماز کے بعد دس بار پڑھے۔ ان شاء اللہ نور باطن سے سینہ منور ہو جائے۔
ہر مقصد کیلئے
ہر مقصد کے لئے اگر کوئی شخص اکتالیس روز تک
یَا اَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ
گیارہ سو بار معہ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ بار پڑھے تو اس کی ہر حاجت پوری ہو گی۔
جانور بیمار ہو
اگر کسی پالتو جانور کے پیٹ میں درد ہو تو بغیر بسم اللہ سورۃ اللہب سات بار پانی پر دم کر کے پلادے، آرام آ جائے گا۔
برائے مرگی
اگر کوئی شخص مرگی سے بے ہوش ہو جائے تو اس کے دائیں کان میں پوری اذان اور بائیں کان میں اقامت سات بار کہیں۔ اسے ہوش آ جائے گا۔
کامیابی کیلئے
جب کسی کام یا کسی مقصد کے لئے اپنے گھر یا اپنے گائوں یا اپنے شہر کی گلی یا محلہ سے نکلے تو تین بار سورۃ الاعلیٰ پڑھے اور جس جگہ جائے وہاں تین بار سورۃ البلد پڑھ کر دم کرے۔ بفضل باری تعالیٰ کامیاب واپس جائے گا۔
برائے درد دل
سورئہ اعراف آیت نمبر 43 کو مٹی کے نئے برتن میں زعفران و گلاب سے لکھ کر پلا دے انشاء اللہ صحت ہو جائے گی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More