کراچی میں کانگووائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اورمریض انتقال کرگیا۔لانڈھی کا رہائش 70سالہ عامر نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ اس قبل اورنگی کی 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان چل بسی تھی۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری کیا تھا، جس میں عوام الناس کو مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق ہڈیوں اور پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا کانگو کی علامات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More