متحدہ نے پھر الگ صوبے کی باتیں شروع کردیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ محرومیوں کو دور نہ کیا گیا تو پھر لوگ صوبہ مانگیں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 27 کہتا ہے کہ شہری کو نسل، مذہب، ذات، رہائش اور پیدائش کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ملازمتوں میں استحصال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، اس آرٹیکل کا اطلاق سوائے سندھ کے پورے پاکستان میں ہوتا ہے، ذوالفقار بھٹو کے متعصبانہ کوٹہ سسٹم نے شہری سندھ کو محروم رکھا، اب یہ کوٹہ سسٹم ختم ہو چکا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اپنے متعصبانہ رویے سے باز نہیں آرہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More