انتقال کی خبر سنتے ہی گڈانی کےمحنت کشوں میں اشتعال پھیل گیا

0

حب ( نمائندہ امت )گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری بابو حاجی عبدالکریم جان کے انتقال کی خبر گڈانی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،مزدور رہنما کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی پر محنت کشوں میں شدید اشتعال پایا گیا۔گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے ٹھیکیدار ،جمعدار ،شپ بریکرز،ٹرانسپورٹرز ، لیبر یونین کے عہدیداران اور کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد کراچی کے علاقے میٹرو یل میں بابو حاجی عبدالکریم جان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے،جہاں انہوں نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی ،اس موقع پر محنت کشوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے بابو حاجی عبدالکریم جان سے پولیس کے ناروا رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ علاقے کی پولیس بابو حاجی عبدالکریم جان کی موت کی ذمہ دار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More