پی ایس ایل سے ورلڈکپ کی تیاری اچھی ہوگی-فہیم اشرف

0

لاہور (خبر ایجنسی) فہیم اشرف نے پی ایس ایل کو ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع قرار دیدیا۔آل راونڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، سخت محنت کا صلہ ملنا شروع ہو گیا، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلیے پر عزم ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فہیم اشرف نے کہا ہے کہ بیشتر ساتھی کرکٹرز کی طرح میرا بھی جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلنے کا پہلا تجربہ تھا، توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پایا لیکن سخت محنت کی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اس کا صلہ بھی ملنا شروع ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More