ضلعی حکومت کا روایتی کھیلوں کے مقابلے کرانے فیصلہ
پشاور(امت نیوز) ضلعی حکومت پشاور نے روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ریگی ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں2 مارچ کو سپورٹس اینڈ کلچر میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاورکے روایتی کھیلوں میں میرگاٹی،چیندروں ،کبڈی ، گلی ڈنڈا،بلور ی،آرچری،رسہ کشی،پتنگ بازی کے ساتھ روایتی کھانوں کے سٹال اور علاقائی میوزک کا سپورٹس اینڈ کلچر میلہ ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں ہفتہ2مارچ 2019 کو صبح11 بجے سے شام6تک منعقد ہوگا،پشاور کے خواہشمند افراد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سے فری رجسٹریشن کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔