دوسرا قائداعظم ووشوکپ لاہور 26فروری کو شروع ہوگا

0

لاہور(امت نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام دوسرا قائداعظم ووشوکپ لاہور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں 26فروری کو شروع ہوگا، دو روزہ مقابلوں میں 9ڈویژنز سے مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،اختتامی تقریب 27فروری کو ہوگی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ووشو کا بہت ٹیلنٹ ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اقدامات کررہا ہے، دوسراقائداعظم ووشو کپ لاہور جیسے ایونٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے، ووشو اور ڈارٹس کے مردوخواتین کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس میں شرکت کرنی چاہئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More