پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا اجلاس 4 مارچ کو ہوگا

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین کریں گے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں اور اجلاس میں گراس روٹ سطح پر ملک میں فٹ بال کی ترقی کےلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More