فرشتوں کی عجیب دنیا

0

نیک انسان سے فرشتے محبت رکھتے ہیں
(حدیث) حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ جناب سرور عالمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) خدا تبارک وتعالیٰ جس کسی بندے سے محبت فرماتے ہیں تو اس کی محبت فرشتوں کے دلوں میں پیوست کر دیتے ہیں اور جب کسی بندے سے بغض رکھتے ہیں تو اس کا بغض فرشتوں کے دلوں میں پیوست کر دیتے ہیں، پھر اس کا بغض انسانوں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ (حلیہ ابونعیم، جمع الجوامع1010،الجامع الصغیر356،فیض القدیر1/246،حلیہ 3/77،کنز العمال 30759، دیلمی حدیث96ص250ج 1، صحیح بخاری4/135، سنن ترمذی 3161)
ولادت کے وقت خدا کا سلام پہنچاتے ہیں
(حدیث) حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب لڑکی پیدا ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتے ہیں، جو اس پر بہت زیادہ برکت اتارتا اور کہتا ہے کمزور ہے، کمزور سے پیدا ہوئی ہے، اس کی کفالت کرنے والے کی قیامت تک معاونت کی جاتی ہے اور جب لڑکا پیدا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف آسمان سے ایک فرشتہ بھیجتے ہیں، جو اس کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیتا ہے اور کہتا ہے ’’خدا تعالیٰ تجھے سلام کہتے ہیں۔‘‘ (حلیہ ابونعیم، جمع الجوامع1010، الجامع الصغیر 356، فیض القدیر 1/246، حلیہ3/77، کنز العمال 30759، دیلمی حدیث 96ص250 ج 1، صحیح بخاری4/135، سنن ترمذی 3161)
(فائدہ) کسی کے ہاں بیٹی پیدا ہو یا بیٹا، ہر ایک کی اپنی خصوصیات ہیں، بیٹی پیدا ہونے سے برکت نازل ہوتی ہے اور اس کے کفیل (والد والدہ وغیرہ کی ضروریات وغیرہ) کی کفالت ہوتی ہے، جو لوگ بیٹی کے اپنے ہاں پیدا ہونے سے رنجیدہ ہوتے ہیں، وہ اس فضیلت کو مدنظر رکھیں۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More