وورسیسٹرشائر نے مارٹن گپٹل سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

0

لندن(امت نیوز) انگلش کلب وورسیسٹرشائر نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیوی بلے باز مارٹن گپٹل سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت گپٹل 11 گروپ میچز میں کلب کو دستیاب ہوں گے، اگر وورسیسٹر کی ٹیم کوارٹر فائنلز اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی تو گپٹل ان میچز میں بھی کلب کی نمائندگی کریں گے۔ 32 سالہ کیوی اوپنر نے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ میں صرف سات میچز میں کلب کی نمائندگی کی تھی اور رواں سال ورلڈ کپ کے بعد دوبارہ کائونٹی کلب کو جوائن کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More