درد اور بیماری سے شفا کیلئے
پارہ7 سورۃ الانعام کی آیت نمبر 17
ترجمہ: ’’اور اگر تجھ کو خدا تعالیٰ کوئی تکلیف پہنچا دیں تو اس کا دور کرنے والا سوائے خدا تعالیٰ کے اور کوئی نہیں اور اگر تجھ کو کوئی نفع پہنچاویں تو وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو ہر قسم کی بیماری سے شفا حاصل کرنی ہو تو 7 یا 11 دفعہ مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو، وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھ لو اور تھتھلا دو (تھو تھو کردو)۔
رزق کی تنگی کیلئے
پارہ 7 سورۃ المائدۃ کی آیت نمبر: 114
ترجمہ: ’’اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے کھانا نازل فرمائیے کہ وہ ہمارے لیے یعنی ہم میں جو اول ہیں اور جو بعد ہیں سب کے لئے ایک خوشی کی بات ہو جائے اور آپ کی طرف سے ایک نشان ہو جاوے اور آپ ہم کو عطا فرمائیے اور آپ سب عطا کرنے والوں سے اچھے ہیں۔‘‘
فائدہ: اگر آپ رزق کی تنگی سے پریشان ہیں یا کسی خاص چیز کے کھانے کی حاجت ہو تو مذکورہ آیت کو 7 دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔ خبردار… دعا پوری ہونے کے بعد خدا کا شکر ادا کرنا۔
دل کی گھبراہٹ دور ہو
پارہ 13 سورۃ الرعد کی آیت نمبر: 28
ترجمہ: ’’مراد اس سے وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور خدا کے ذکر سے ان کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے۔ خوب سمجھ لو کہ خدا کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہوجاتا ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو دل کی گھبراہٹ اور بیماری دور کرنی ہو تو 41 بار پانی پر دم کر کے پی لو۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post