بھارتی بورڈ کا خط کوڑے کے نذر ہوگیا

0

نئی دہلی (خبر ایجنسی)بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا نے بغیر ثبوت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان مخالف خط لکھ دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے خط میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ کرکٹ روابط نہ رکھیں جن کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے۔بی سی سی آئی نے خط میں پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے سے متعلق بات نہیں کی جبکہ یہ موقف اپنایا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ان کے کرکٹرز، آفیشلز اور شائقین کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔یہ خط بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر راہول جوہری کی جانب سے لکھا گیا ہے جو بظاہر حکومتی دباوکا نتیجہ دکھائی دے رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More