دبئی میں آج قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا ٹکراؤ

0

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں (آج) بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (آج) بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوشاں ہے ۔ 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزما ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More