آج کی دعا

0

سونے کیلئے بستر پر جاتے وقت
جب رات کو سونے کے لیے بستر پر لیٹنے لگیں تو یہ دعا پڑھنی چاہیے:
(1) بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ وَبِکَ اَرْفَعُہٗ، اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلَھَا وَاِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ۔
ترجمہ: اے میرے پروردگار! میں نے آپ ہی کے نام سے بستر پر اپنا پہلو رکھا ہے اور آپ ہی کے نام سے اٹھائوں گا، اگر آپ میری جان کو روک لیں (یعنی سوتے ہوئے میری روح قبض کرلیں) تو اس کی مغفرت فرما دیجئے گا اور اگر آپ اسے چھوڑ دیں (یعنی زندگی کی حالت میں بیدار کر دیں ) تو اس کی حفاظت فرمائیے گا، جیسی آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتے ہیں۔
پھر یہ دعا پڑھی جائے:
(2) اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ ہی کے نام پر مروں گا اور (آپ ہی کے نام پر) جیتا ہوں۔
پھر سب سے آخر میں یہ دعا پڑھی جائے اور اس کے بعد کوئی بات نہ کی جائے:
(3) بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَوَجَّھْتُ وَجْھِیْ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَاَلْجَأْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْکَ، لاَ مَلْجَأ وَلاَ مَنْجَاَ مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ، اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ۔
ترجمہ: اللہ کے نام سے (سوتا ہوں) اے اللہ! میں نے اپنی جان آپ کے حوالے کر دی، اپنا رُخ آپ کی طرف کر لیا، اپنے معاملات آپ کو سونپ دیئے اور آپ کو اپنا پشت پناہ بنا لیا۔ آپ کی (رحمت کی) رغبت کرتے ہوئے اور (آپ کے عذاب سے) ڈرتے ہوئے اور آپ (کی پکڑ) سے نجات پانے اور اس سے بچنے کا کوئی راستہ آپ ہی (کے دامن رحمت) کو تھامنے کے سوا نہیں۔ میں آپ کی اس کتاب پر ایمان لایا جو آپ نے اتاری ہے اور اس نبی پر ایمان لایا جسے آپ نے بھیجا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More