پشاور زلمی نے سلطانز کو قابو کرلیا

0

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فلیچر 14 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آؤٹ آف فارم کامران اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔امام الحق 34 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد عمر امین اور کیرن پولارڈ کے درمیان زبردست شراکت داری ہوئی جس کی بدولت پشاور زلمی آخری اوور میں میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔پولارڈ نے ایک بار پھر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ڈینئل کرسچن کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے رسید کیے اور 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عمر امین نے بھی 36 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More