ظالم کا ظلم دفع ہو
سورۃ الانعام کی آیت نمبر : 45
ترجمہ: ’’پھر ظالم لوگوں کی جڑ کٹ گئی اور خدا کا شکر ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔‘‘
فائدہ: ظالم کو دفع کرنے کے لیے تین دن تک 21 دفعہ پڑھنا مفید ہے۔ یہ آیت بڑی جلالی ہے۔ اس کو ناجائز پڑھنا اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا ہے۔ جب ظالم کا ظلم ناقابل برداشت ہو جائے تب اس دعا کا استعمال کریں۔
جب اولاد سے ناامید ہوں
سورۃ المائدہ کی آیت نمبر : 17
ترجمہ: ’’اور خدا تعالیٰ ہی کے لئے خاص ہے حکومت آسمانوں پر اور زمین پر اور جتنی چیزیں ان دونوں کے درمیان میں ہیں ان پر اور وہ جس چیز کو چاہیں پیدا کر دیں اور خدا تعالیٰ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ اولاد سے ناامید ہیں تو 300 دفعہ کسی میٹھی چیز پر دم کر کے 41 دن تک آدھا خاوند اور آدھا بیوی کھائے۔
دشمن کی اذیت سے محفوظ رہے
پارہ 10، سورۃ التوبہ کی آیت نمبر: 51
ترجمہ: ’’آپ فرمادیجئے ہم پر کوئی حادثہ نہیں پڑ سکتا، مگر وہی جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے مقدر فرمایا ہے، وہ ہمارا مالک ہے اور سب مسلمانوں کو اپنے سب کام خدا کے سپرد رکھنے چاہئیں۔‘‘
فائدہ: اگر کسی کو دشمن سے تکلیف یا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو یا دشمن تکلیف پہنچاتا ہو تو اس آیت کو روزانہ سات دفعہ پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی اذیت سے محفوظ رہے گا۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post