بلاول قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔پارلیمنٹ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے سبب اجلاس ان کیمرا منعقد ہوا۔اجلاس سے قبل صحافیوں نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے آج ہی اجلاس ان کیمرا کردیا؟ ۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے تو کوئی علم نہیں، ابھی کمیٹی پر میرا اختیار بھی نہیں۔ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد بلاول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔ میں نے خود انسانی حقوق کمیٹی کا انتخاب کیا، انسانی حقوق کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی اور انسانی حقوق کا تحفظ جمہوریت کی بنیاد ہے۔بھارت مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ عالمی فورم پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھانے پر پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق سوال کیا جاتا ہے، انسانی حقوق کے تحفظ تک قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More