آخری میچز کیلئے باؤنڈری لائن کی حد میں اضافہ

0

کراچی (امت نیوز) پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے کے میچز کے لیے باؤنڈری لائن کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کے کوالیفائر میچ میں باؤنڈری لائن کی حد 70 گز کر دی گئی۔ اس سے قبل یو اے ای کے تمام میچوں اور کراچی میں کھیلے گئے لیگ مرحلے کے آخری چاروں میچز میں 65 گز کی باؤنڈری تھی، جس کی وجہ سے دو میچز میں پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 200 سے زائد رنز بنائے تھے۔ میچ میں ایک بیٹسمین نے سنچری جب کہ دوسرے بیٹسمین نے 99 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی، پی ایس ایل میں کسی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعی اسکور بھی نیشنل اسٹیڈیم ہی میں بنا تھا، باؤنڈری کی حد کم کرنے پر ٹیموں نے اعتراض بھی کیا تھا جس کے بعد باؤنڈری کی حد میں 5 گزکا اضافہ کردیا گیاہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More