گھر میں داخل ہوتے وقت
اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دُعا مانگنی چاہئے:۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلیَ اللّٰہِ رَبِّناَ تَوَکَّلْناَ۔
(ترجمہ)اے اللہ ! میں آپ سے داخل ہونے کی بھلائی مانگتا ہوں، اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام سے نکلے اور اللہ ہی پر جو ہمارا پروردگار ہے ، ہم نے بھروسہ کیا۔
نیز گھر میں داخل ہونے پر یہ دُعا بھی مانگ لی جائے تو بہتر ہے:۔
اَللّٰھُمَّ اِنِِّیْ اَسْأَلُکَ الْعَفْوَوَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنیِْ وَ دُنْیاَیَ وَ اَھْلِیْ وَمَالِیْ۔
(ترجمہ) اے اللہ! میں آپ سے معافی مانگتا ہوں اور عافیت مانگتا ہوں، اپنے دین کی بھی، دنیا کی بھی، اپنے گھر والوں کی بھی اور مال کی بھی۔٭
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post