فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر پہچان بنانے کے خواہشمند

0

کراچی (امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف کی خواہش ہے کہ وہ آل راؤنڈر کے طور پر دنیا بھر میں پہنانے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ بالنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں ہیں لہٰذا ان کی پہلی ترجیح بالنگ ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری توجہ بیٹنگ پر نہیں، میں جتنا کام اپنی بالنگ پر کر رہا ہوں اتنا ہی بیٹنگ پر بھی کرتا ہوں۔ ٹی ٹوئنٹی میں میری بیٹنگ اس وقت آتی ہے جب برائے نام اوورز باقی رہ جاتے ہیں لیکن میری کوشش ہوگی کہ جو بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ اولین ٹیسٹ میں سنچری سے آپ کا نام تاریخ میں لکھا جاتا ہے اور دنیا ساری زندگی آپ کو یاد رکھتی ہے۔ مجھے صرف سترہ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ ہونے کا بہت افسوس ہے لیکن مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ میری نصف سنچری اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کسی بھی بیٹسمین کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنی تھی۔ واضح رہے کہ فہیم اشر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے واحد پاکستانی بالر ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More